عہد واثق

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پختہ وعدہ، مضبوط عہد، پختہ عہد۔ "میں نے عہد واثق کیا کہ جمیع منہیات سے محترز رہوں اور اس کے بعد اوامر پر عمل کروں گا۔"      ( ١٩٨٥ء، سید سلیمان ندوی، ٢٢٠ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'عہد' بطور موصوف کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم صفت 'واثق' لگانے سے مرکب 'توصیفی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٤ء کو "مقدمہ تحقیق الجہاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پختہ وعدہ، مضبوط عہد، پختہ عہد۔ "میں نے عہد واثق کیا کہ جمیع منہیات سے محترز رہوں اور اس کے بعد اوامر پر عمل کروں گا۔"      ( ١٩٨٥ء، سید سلیمان ندوی، ٢٢٠ )

جنس: مذکر